خوابوں کا بیان
راوی: مسدد , سلیمان بن داؤد , حماد , ایوب , عکرمہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَوَّرَ صُورَةً عَذَّبَهُ اللَّهُ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّی يَنْفُخَ فِيهَا وَلَيْسَ بِنَافِخٍ وَمَنْ تَحَلَّمَ کُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ شَعِيرَةً وَمَنْ اسْتَمَعَ إِلَی حَدِيثِ قَوْمٍ يَفِرُّونَ بِهِ مِنْهُ صُبَّ فِي أُذُنِهِ الْآنُکُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
مسدد، سلیمان بن داؤد، حماد، ایوب، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم سرور دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے دنیا میں کوئی تصویر (جاندار کی) بنائی اللہ تعالیٰ روز قیامت اسے عذاب دیں گے اسی تصویر سے جب تک کہ وہ اس میں روح نہ پھونک دے اور وہ روح پھونک نہیں سکے گا اور جس نے جھوٹے خواب لوگوں کو سنائے اسے پابند کیا جائے گا کہ جو کے دانہ میں گرہ لگائے (اور وہ گرہ لگانے پر قادر نہیں لہذا عذاب میں مبتلا رہے گا) اور جس نے کسی جماعت کی (گروہ وغیرہ کی) باتیں کان لگا کر سنیں اور وہ اس سے بھاگ رہے ہوں گے (اسے اپنی گفتگو میں شامل کرنا اور اسے سنانا نہ چاہ رہے ہوں) اس کے دونوں کانوں میں روز قیامت پگھلا ہوا سیسہ بہایا جائے گا۔