خوابوں کا بیان
راوی: یزید بن خالد ہمدانی , قتیبہ بن سعید ثقفی , لیث , ابوالزبیر , جابر
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الْهَمْدَانِيُّ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّقَفِيُّ قَالَا أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِذَا رَأَی أَحَدُکُمْ الرُّؤْيَا يَکْرَهُهَا فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ ثَلَاثًا وَيَتَحَوَّلُ عَنْ جَنْبِهِ الَّذِي کَانَ عَلَيْهِ
یزید بن خالد ہمدانی، قتیبہ بن سعید ثقفی، لیث، حضرت ابوالزبیر، حضرت جابر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص ناگوار خواب دیکھے تو اس کے اثر سے بچنے کے لئے اپنی بائیں جانب تین بار تھوکے، اور تین مرتبہ اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے شیطان سے اور جس پر کروٹ پر لپٹا تھا اس کو بدل لے۔