سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1608

شعرگوئی کا بیان

راوی: احمد بن محمد مروزی , علی بن حسین , یزید نحوی عکرمہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ وَالشُّعَرَائُ يَتَّبِعُهُمْ الْغَاوُونَ فَنَسَخَ مِنْ ذَلِکَ وَاسْتَثْنَی فَقَالَ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَکَرُوا اللَّهَ کَثِيرًا

احمد بن محمد مروزی، علی بن حسین، یزید نحوی عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ قرآن کریم کی آیت، (وَالشُّعَرَا ءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاو نَ) 26۔ الشعراء : 224) اور شعراء کی اتباع گمراہ لوگ ہی کرتے ہیں اس میں سے منسوخ اور مستثنی ہوگئے وہ لوگ جن کے لئے فرمایا (اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِيْرًا) 26۔ الشعراء : 227) مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور اعمال صالحہ کئے اور کثرت سے اللہ کا ذکر کیا۔

یہ حدیث شیئر کریں