سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1607

شعرگوئی کا بیان

راوی: محمد بن سلیمان مصیصی , ابن زناد , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمِصِّيصِيُّ لُوَيْنٌ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُرْوَةَ وَهِشَامٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضَعُ لِحَسَّانَ مِنْبَرًا فِي الْمَسْجِدِ فَيَقُومُ عَلَيْهِ يَهْجُو مَنْ قَالَ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ رُوحَ الْقُدُسِ مَعَ حَسَّانَ مَا نَافَحَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

محمد بن سلیمان مصیصی، ابن زناد، حضرت عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت حسان کے لئے ایک منبر مسجد میں رکھتے تھے اور وہ اس پر کھڑے ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کی ہجو (برائی) بیان کرتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک روح القدس حسان کے ساتھ ہیں جب تک کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے دفاع کریں۔

Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to setup a pulpit in the mosque for Hassan who would stand on it and satirise those who spoke against the Apostle of Allah (peace_be_upon_him). The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) would say: The spirit of holiness (i.e. Gabriel) is with Hassan so long as he speaks in defence of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him).

یہ حدیث شیئر کریں