جس شخص نے عمری کرتے وقت ورثاء کا بھی تذکرہ کیا اس کا بیان
راوی: محمد بن یحیی بن فارس , محمد بن مثنی , بشر بن عمر مالک , انس , ابن شہاب , ابوسلمہ , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ يَعْنِي ابْنَ أَنَسٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا رَجُلٍ أُعْمِرَ عُمْرَی لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَإِنَّهَا لِلَّذِي يُعْطَاهَا لَا تَرْجِعُ إِلَی الَّذِي أَعْطَاهَا لِأَنَّهُ أَعْطَی عَطَائً وَقَعَتْ فِيهِ الْمَوَارِيثُ
محمد بن یحیی بن فارس، محمد بن مثنی، بشر بن عمر مالک، انس، ابن شہاب، ابوسلمہ، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص بھی عمریٰ کرے کسی کے لئے اور اس کے ورثاء کے لئے تو وہ اس کے لئے ہوگا جسے دی گئی ہے اور معطی (دینے والے) کی طرف نہیں لوٹے گا اس لئے کہ اس نے ایسا عطیہ دیا جس میں میراث جاری ہو گئی۔