سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 16

مساقات

راوی: قتیبہ بن سعید , لیث , محمد بن عبدالرحمن , ابن غنج , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ غَنَجٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَفَعَ إِلَی يَهُودِ خَيْبَرَ نَخْلَ خَيْبَرَ وَأَرْضَهَا عَلَی أَنْ يَعْتَمِلُوهَا مِنْ أَمْوَالِهِمْ وَأَنَّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَطْرَ ثَمَرَتِهَا

قتیبہ بن سعید، لیث، محمد بن عبدالرحمن، ابن غنج، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے یہودیوں کو خیبر کے کھجور کے باغات اور ان کی زمینیں واپس دے دی تھیں اور معاملہ اس پر طے کیا تھا کہ وہ ان زمینوں میں کام کریں گے اور اس کے پھلوں میں سے نصف حصہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہوگا۔

یہ حدیث شیئر کریں