جھوٹ کی شدت کا بیان
راوی: ابوبکربن ابوشیبة , وکیع , اعمش , مسدد , عبداللہ بن داؤد , اعمش , ابووائل , عبداللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيَّاکُمْ وَالْکَذِبَ فَإِنَّ الْکَذِبَ يَهْدِي إِلَی الْفُجُورِ وَإِنَّ الْفُجُورَ يَهْدِي إِلَی النَّارِ وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَکْذِبُ وَيَتَحَرَّی الْکَذِبَ حَتَّی يُکْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ کَذَّابًا وَعَلَيْکُمْ بِالصِّدْقِ فَإِنَّ الصِّدْقَ يَهْدِي إِلَی الْبِرِّ وَإِنَّ الْبِرَّ يَهْدِي إِلَی الْجَنَّةِ وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَصْدُقُ وَيَتَحَرَّی الصِّدْقَ حَتَّی يُکْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ صِدِّيقًا
ابوبکربن ابوشیبة، وکیع، اعمش، مسدد، عبداللہ بن داؤد، اعمش، ابووائل، حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ جھوٹ سے بچتے رہو کیونکہ جھوٹ فسق وبرائی کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور برائی و فجور جہنم کی طرف لے جاتا ہے اور بیشک آدمی جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ بولتے بولتے جھوٹا لکھ لیا جاتا ہے اللہ کے یہاں اور تم پر سچ بولنا لازم ہے کیونکہ سچائی نیکی کی راہنمائی کرتی ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے اور بیشک آدمی سچ بولتا ہے اور اس کی سچائی جاری رہتی ہے یہاں تک کہ وہ اللہ کے نزدیک سچا لکھ لیا جاتا ہے۔