سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1576

عشاء کی نماز کا بیان

راوی: عثمان بن ابوشیبہ , سفیان , ابن ابولبید , ابوسلمہ , ابن عمر

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَغْلِبَنَّکُمْ الْأَعْرَابُ عَلَی اسْمِ صَلَاتِکُمْ أَلَا وَإِنَّهَا الْعِشَائُ وَلَکِنَّهُمْ يَعْتِمُونَ بِالْإِبِلِ

عثمان بن ابوشیبہ، سفیان، ابن ابولبید، ابوسلمہ، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا دیہاتی تمہاری نماز کے نام کے معاملہ غالب نہ آجائیں تم پر۔ آگاہ رہو اور وہ تو عشاء کی نماز ہے لیکن وہ اندھیرا کرتے ہیں اونٹوں کے دودھ تک۔

یہ حدیث شیئر کریں