سابقہ باب کا اضافہ
راوی: قعنبی , مالک , موسیٰ بن اسماعیل , حماد , سہیل بن ابوصالح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ ح و حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا سَمِعْتَ وَقَالَ مُوسَی إِذَا قَالَ الرَّجُلُ هَلَکَ النَّاسُ فَهُوَ أَهْلَکُهُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مَالِکٌ إِذَا قَالَ ذَلِکَ تَحَزُّنًا لِمَا يَرَی فِي النَّاسِ يَعْنِي فِي أَمْرِ دِينِهِمْ فَلَا أَرَی بِهِ بَأْسًا وَإِذَا قَالَ ذَلِکَ عُجْبًا بِنَفْسِهِ وَتَصَاغُرًا لِلنَّاسِ فَهُوَ الْمَکْرُوهُ الَّذِي نُهِيَ عَنْهُ
قعنبی، مالک، موسیٰ بن اسماعیل، حماد، سہیل بن ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تو کسی کو یہ کہتے سنے کہ لوگ ہلاک وبرباد ہو گئےتو (جان لے) کہ وہی ان میں سے زیادہ برباد (ہونے والا) ہے۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ مالک نے فرمایا کہ اگر وہ یہ کلمہ لوگوں کے دین کا حال دیکھ کر رنج سے کہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن اگر ازراہ تکبر اور دوسروں کو حقیر سمجھ کر کہے تو یہ مکروہ ہے اور اسی سے اس حدیث میں منع کیا گیا ہے۔
Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: When you hear….(Musa's version has): When a man says people have perished, he is the one who has suffered that fate most.