اپنے نفس کی طرف خباثت منسوب کرنا صحیح نہیں
راوی: احمد بن صالح , ابن وہب یونس , ابن شہاب , ابوامامہ بن سہل بن حنیف اپنے والد سہل بن حنیف
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَقُولَنَّ أَحَدُکُمْ خَبُثَتْ نَفْسِي وَلْيَقُلْ لَقِسَتْ نَفْسِي
احمد بن صالح، ابن وہب یونس، ابن شہاب، حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن سہل بن حنیف اپنے والد حضرت سہل بن حنیف سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی یہ نہ کہے کہ میرا نفس خبیث ہو گیا بلکہ یوں کہے کہ میرا دل خراب ہو گیا۔