سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1567

آقا کو غلام اے میرے رب کہہ کر نہ پکارے

راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , ایوب , حبیب بن شہید , ہشام , محمد , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ وَحَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ وَهِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَقُولَنَّ أَحَدُکُمْ عَبْدِي وَأَمَتِي وَلَا يَقُولَنَّ الْمَمْلُوکُ رَبِّي وَرَبَّتِي وَلْيَقُلْ الْمَالِکُ فَتَايَ وَفَتَاتِي وَلْيَقُلْ الْمَمْلُوکُ سَيِّدِي وَسَيِّدَتِي فَإِنَّکُمْ الْمَمْلُوکُونَ وَالرَّبُّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ

موسی بن اسماعیل، حماد، ایوب، حبیب بن شہید، ہشام، محمد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی اپنے (غلام ولونڈی کو) یوں نہ کہے کہ میرا بندہ یا میری بندی اور نہ ہی مملوک یہ کہیں کہ میرا رب یا میری ربیہ۔ مالک اپنے غلام کو کہے میرے جوان اور میری لڑکی اور غلام کو چاہیے کہ کہے اے میرے سردار اور اے میری سردارنی۔ کیونکہ تم سب مملوک ہو اور رب تو اللہ تعالیٰ ہیں۔

Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: None of you must say: "My slave" (abdi) and "My slave-woman" (amati), and a slave must not say: "My lord" (rabbi or rabbati). The master (of a slave) should say: "My young man" (fataya) and "My young woman" (fatati), and a slave should say "My master" (sayyidi) and "My mistress" (sayyidati), for you are all (Allah's slave and the Lord is Allah, Most High.

یہ حدیث شیئر کریں