سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1566

کرم اور زبان کو پیچ وار گفتگو سے بچانے کا بیان

راوی: سلیمان بن داؤد , ابن وہب , لیث بن سعد , جعفر بن ربیعہ , اعرج , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَقُولَنَّ أَحَدُکُمْ الْکَرْمَ فَإِنَّ الْکَرْمَ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ وَلَکِنْ قُولُوا حَدَائِقَ الْأَعْنَابِ

سلیمان بن داؤد، ابن وہب، لیث بن سعد، جعفر بن ربیعہ، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی (انگور کو) کرم نہ کہے کیونکہ کرم مرد مسلمان ہے لیکن کہو عنب (انگوروں کے باغات)

یہ حدیث شیئر کریں