سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1564

کلام میں زعمو کہنے کا بیان

راوی: ابوبکر بن ابوشیبہ , وکیع , اوزاعی , یحیی , ابوقلابہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ لِأَبِي عَبْدِ اللَّهِ أَوْ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ لِأَبِي مَسْعُودٍ مَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي زَعَمُوا قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بِئْسَ مَطِيَّةُ الرَّجُلِ زَعَمُوا قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُو عَبْدِ اللَّهِ هَذَا حُذَيْفَةُ

ابوبکر بن ابوشیبہ، وکیع، اوزاعی، یحیی، حضرت ابوقلابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت ابوعبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یا حضرت عبداللہ نے حضرت ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے "زعموا" کہنے کے بارے میں کیا سنا ہے۔ فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ بدترین تکیہ کلام آدمی کے لئے یہ ہے کہ کہے زعمو۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ ابوعبداللہ سے مراد حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں