سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1560

نام اور کنیت دونوں کو جمع کرنیکی اجازت ہے

راوی: نفیلی , محمد بن عمران , حجبی , جدہ , سفیہ بنت شیبہ , عائشہ

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ الْحَجَبِيُّ عَنْ جَدَّتِهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ جَائَتْ امْرَأَةٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ وَلَدْتُ غُلَامًا فَسَمَّيْتُهُ مُحَمَّدًا وَکَنَّيْتُهُ أَبَا الْقَاسِمِ فَذُکِرَ لِي أَنَّکَ تَکْرَهُ ذَلِکَ فَقَالَ مَا الَّذِي أَحَلَّ اسْمِي وَحَرَّمَ کُنْيَتِي أَوْ مَا الَّذِي حَرَّمَ کُنْيَتِي وَأَحَلَّ اسْمِي

نفیلی، محمد بن عمران، حجبی، جدہ، سفیہ بنت شیبہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے ایک لڑکے کو جنا ہے اور اس کا نام محمد رکھا ہے اور اس کی کنیت ابوالقاسم رکھی ہے میرے سامنے تذکرہ کیا گیا کہ ایسا کرنا آپ کو ناپسند ہے فرمایا کہ کس وجہ سے میرا نام رکھنا جائز ہو اور میری کنیت حرام ہو جائے یا فرمایا میری کنیت حرام ہو اور میرا نام حلال ہوجائے۔(یہ کیسے ممکن ہے؟)

Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
A woman came to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and said: Apostle of Allah! I have given birth to a boy, and call him Muhammad and AbulQasim as kunyah (surname), but I have been told that you disapproved of that. He replied: What is it which has made my name lawful and my kunyah unlawful, or what is it which has made my kunyah unlawful and my name lawful?

یہ حدیث شیئر کریں