ابوقاسم کنیت رکھنا
راوی: مسدد , ابوبکر بن ابوشیبہ سفیان ایوب سختیانی , محمد بن سیرین , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسَمَّوْا بِاسْمِي وَلَا تَکْتَنُوا بِکُنْيَتِي قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَلِکَ رَوَاهُ أَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَکَذَلِکَ رِوَايَةُ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ وَسَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ جَابِرٍ وَسُلَيْمَانَ الْيَشْکُرِيِّ عَنْ جَابِرٍ وَابْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرٍ نَحْوَهُمْ وَأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ
مسدد، ابوبکر بن ابوشیبہ سفیان ایوب سختیانی، محمد بن سیرین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میرا نام رکھا کرو لیکن میری کنیت کو اپنی کنیت مت بناؤ۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اسی طرح اس حدیث کو ابوصالح نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے سفیان عن جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت بھی اسی طرح مروی ہے اور سالم بن ابی الجعد عن جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور سلیمان الیشکری عن جابر اور ابن المنکدر عن جابر کی روایت بھی اسی طرح مروی ہے۔