سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1542

ناموں کو بدلنے کا بیان

راوی: ہارون بن عبداللہ , ہشام بن سعید طالقانی , محمد بن مہاجر انصاری عقیل بن شبیر ابووہب الجشمی

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعِيدٍ الطَّالْقَانِيُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُهَاجِرِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي عَقِيلُ ابْنُ شَبِيبٍ عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجُشَمِيِّ وَکَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسَمَّوْا بِأَسْمَائِ الْأَنْبِيَائِ وَأَحَبُّ الْأَسْمَائِ إِلَی اللَّهِ عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ وَأَصْدَقُهَا حَارِثٌ وَهَمَّامٌ وَأَقْبَحُهَا حَرْبٌ وَمُرَّةُ

ہارون بن عبد اللہ، ہشام بن سعید طالقانی، محمد بن مہاجر انصاری عقیل بن شبیر حضرت ابووہب الجشمی جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت کا شرف حاصل کیا فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ انبیاء کے ناموں پر اپنے نام رکھا کرو اور اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ نام عبداللہ وعبدالرحمن ہیں اور سب سے سچے نام حارث وہمام ہیں اور سب سے برے نام حرب اور مرہ ہیں۔

Narrated AbuWahb al-Jushami:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Call yourselves by the names of the Prophets. The names dearest to Allah are Abdullah and AbdurRahman, the truest are Harith and Hammam, and the worst are Harb and Murrah.

یہ حدیث شیئر کریں