مسلمان کی مدد کا بیان
راوی: ابوبکر , عثمان ابوشیبہ معنی , ابومعاویہ , عثمان , جریر رازی , واثل بن اسباط , اعمش , ابوصالح , واصل , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ وَعُثْمَانُ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ عُثْمَانُ وَجَرِيرٌ الرَّازِيُّ ح و حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ وَقَالَ وَاصِلٌ قَالَ حُدِّثْتُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ ثُمَّ اتَّفَقُوا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُسْلِمٍ کُرْبَةً مِنْ کُرَبِ الدُّنْيَا نَفَّسَ اللَّهُ عَنْهُ کُرْبَةً مِنْ کُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَمَنْ يَسَّرَ عَلَی مُعْسِرٍ يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمَنْ سَتَرَ عَلَی مُسْلِمٍ سَتَرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاللَّهُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا کَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يَذْکُرْ عُثْمَانُ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ وَمَنْ يَسَّرَ عَلَی مُعْسِرٍ
ابوبکر، عثمان ابوشیبہ معنی، ابومعاویہ، عثمان، جریر رازی، واثل بن اسباط، اعمش، ابوصالح، واصل، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ جس شخص نے کسی مسلمان کی دنیا کی کسی تکلیف کو دور کیا اللہ اس پر قیامت کے دن کی تکالیف میں سے ایک تکلیف اٹھا دیں گے، جس نے کسی تنگدست سے آسانی کا معاملہ کیا اللہ اس پر دنیا وآخرت میں آسانی کا معاملہ فرمائیں گے اور جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی، اللہ دنیا اور آخرت میں اس کی پردہ پوشی کریں گے اور اللہ تعالیٰ اس وقت تک بندہ کی مدد میں لگے رہتے ہیں کہ جب تک کہ وہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے۔ امام ابوداؤ فرماتے ہیں کہ عثمان نے ابومعاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا حدیث میں تنگدست کا ذکر نہیں کیا۔