نصیحت کا بیان
راوی: احمد بن یونس , زہیر , سہل بن ابوصالح , عطاء بن یزید , تمیم داری
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ قَالُوا لِمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ لِلَّهِ وَکِتَابِهِ وَرَسُولِهِ وَأَئِمَّةِ الْمُؤْمِنِينَ وَعَامَّتِهِمْ أَوْ أَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ
احمد بن یونس، زہیر، سہل بن ابوصالح، عطاء بن یزید، حضرت تمیم داری سے روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک دین (سراسر) خیرخواہی کا نام ہے بیشک دین خیرخواہی کا نام ہے صحابہ نے عرض کیا کس کے ساتھ خیرخواہی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ فرمایا کہ اللہ کے ساتھ، اس کے رسول کے ساتھ، مسلمانوں کے امراء وحکام (مخلصین) کے ساتھ اور عام مسلمانوں کے ساتھ۔ ائمة المومنین فرمایا یا ائمة المسلمین۔