عورت کا شوہر کی اجازت کے بغیر ہدیہ دے تو کیا حکم ہے
راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , داؤد بن ابی ہند , حبیب , عمرو بن شعیب
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ وَحَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَجُوزُ لِامْرَأَةٍ أَمْرٌ فِي مَالِهَا إِذَا مَلَکَ زَوْجُهَا عِصْمَتَهَا
موسی بن اسماعیل، حماد، داؤد بن ابی ہند، حبیب، عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کسی عورت کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے مال میں کوئی تصرف کرے جب تک کہ اس کا شوہر اس کی عصمت کا مالک ہے یعنی عقد نکاح جب تک باقی ہے۔