گانے اور موسیقی کی ممانعت
راوی:
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ عَنْ شَيْخٍ شَهِدَ أَبَا وَائِلٍ فِي وَلِيمَةٍ فَجَعَلُوا يَلْعَبُونَ يَتَلَعَّبُونَ يُغَنُّونَ فَحَلَّ أَبُو وَائِلٍ حَبْوَتَهُ وَقَالَ سَمِعْتْ عَبْدَ اللَّهِ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْغِنَاءُ يُنْبِتُ النِّفَاقَ فِي الْقَلْبِ
مسلم بن ابراہیم ، سلام بن مسکین ، شیخ سے روایت کرتے ہیں کہ ابووائل رضی اللہ تعالٰی عنہ کسی ولیمہ میں شریک ہوئے تو وہاں لوگوں نے گانا شروع کردیا۔ ابووائل جو "حبار"کی شکل میں بیٹھے ہوئے تھے (یعنی انہون نے ٹانگوں کے گرد حلقہ بنایا ہوا تھا) اپنے ہاتھوں کو کھولا اور کہا:میں نے عبداللہ سے سنا وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ غناء (موسیقی) دل میں نفاق پیدا کرتی ہے۔