مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی کو چھوڑنے کا بیان
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , ابن شہاب , عطاء بن یزید لیثی , ابوایوب الانصاری
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ يَلْتَقِيَانِ فَيُعْرِضُ هَذَا وَيُعْرِضُ هَذَا وَخَيْرُهُمَا الَّذِي يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ابن شہاب، عطاء بن یزید لیسی، حضرت ابوایوب الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ اپنے مسلمان بھائی کو تین دن سے زیادہ چھوڑے رکھے کہ دونوں کا آمنا سامنا ہو تو یہ اس سے منہ پھیرتا ہے وہ اس سے اعراض کرتا ہے اور وہ دونوں میں بہتر ہے جو سلام میں ابتداء کرے۔