باپ اپنے بیٹوں میں سے بعض کو ہدیہ دینے میں ترجیح دے دوسروں پر اس کا بیان
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , ہشام بن عروہ , نعمان بن بشیر ,
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ حَدَّثَنِي النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ قَالَ أَعْطَاهُ أَبُوهُ غُلَامًا فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا هَذَا الْغُلَامُ قَالَ غُلَامِي أَعْطَانِيهِ أَبِي قَالَ فَکُلَّ إِخْوَتِکَ أَعْطَی کَمَا أَعْطَاکَ قَالَ لَا قَالَ فَارْدُدْهُ
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، ہشام بن عروہ، نعمان بن بشیر سے روایت ہے کہ ان کے والد نے انہیں غلام ہدیہ کیا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ غلام کیا ہے؟ انہوں نے کہا یہ میرا غلام ہے جو میرے والد نے مجھے ہدیہ دیا ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ کیا تیرے سب بھائیوں کو عطیہ دیا ہے جس طرح کہ تجھے عطیہ دیا ہے میں نے کہا کہ نہیں پھر فرمایا کہ اسے واپس کر دو۔