تواضع اور انکساری کا بیان
راوی: عیسی بن حماد لیث , سعید مقبری , بشیربن محرر , سعید بن المسیب
حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ بَشِيرِ بْنِ الْمُحَرَّرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّهُ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ وَمَعَهُ أَصْحَابُهُ وَقَعَ رَجُلٌ بِأَبِي بَکْرٍ فَآذَاهُ فَصَمَتَ عَنْهُ أَبُو بَکْرٍ ثُمَّ آذَاهُ الثَّانِيَةَ فَصَمَتَ عَنْهُ أَبُو بَکْرٍ ثُمَّ آذَاهُ الثَّالِثَةَ فَانْتَصَرَ مِنْهُ أَبُو بَکْرٍ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ حِينَ انْتَصَرَ أَبُو بَکْرٍ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ أَوَجَدْتَ عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَزَلَ مَلَکٌ مِنْ السَّمَائِ يُکَذِّبُهُ بِمَا قَالَ لَکَ فَلَمَّا انْتَصَرْتَ وَقَعَ الشَّيْطَانُ فَلَمْ أَکُنْ لِأَجْلِسَ إِذْ وَقَعَ الشَّيْطَانُ
عیسی بن حماد لیث، سعید مقبری، بشیربن محرر، حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما تھے اور آپ کے ساتھ آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی تھے ایک شخص نے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں زبان درازی کی اور انہیں ایذاء دی تو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ خاموش رہے اس نے پھر دوسری بار ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تکلیف دی تو بھی وہ چپ رہے اس نے تیسری بار بھی تکلیف پہنچائی تو صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے جواب میں کچھ کہہ دیا۔ جونہی ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھ کھڑے ہوئے تو ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا آپ مجھ پر ناراض ہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ آسمان سے ایک فرشتہ نازل ہوا ہے وہ اس تکلیف پہنچانے والی کی تکذیب کرتا رہا جب تم نے اسے جواب دیا تو درمیان میں شیطان آپڑا لہذا جب شیطان آپڑے تو میں بیٹھنے والا نہیں ہوں۔
Narrated Sa'id ibn al-Musayyab:
While the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) was sitting with some of his companions, a man reviled AbuBakr and insulted him. But AbuBakr remained silent. He insulted him twice, but AbuBakr controlled himself. He insulted him thrice and AbuBakr took revenge on him. Then the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) got up when AbuBakr took revenge.
AbuBakr said: Were you angry with me, Apostle of Allah?
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) replied: An angel came down from Heaven and he was rejecting what he had said to you. When you took revenge, a devil came down. I was not going to sit when the devil came down.