سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1477

غیبت کا بیان

راوی: واصل بن عبدالاعلی , اسباط بن محمد , ہشام بن سعد , زید بن اسلم , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَی الْمُسْلِمِ حَرَامٌ مَالُهُ وَعِرْضُهُ وَدَمُهُ حَسْبُ امْرِئٍ مِنْ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ

واصل بن عبدالاعلی، اسباط بن محمد، ہشام بن سعد، زید بن اسلم، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کا مال، عزت اور خون حرام ہے کسی آدمی کے برا ہونے کو اتنا ہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان کی تحقیر کرتا ہو۔

یہ حدیث شیئر کریں