سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1473

غیبت کا بیان

راوی:

حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِنْ أَكْبَرِ الْكَبَائِرِ اسْتِطَالَةَ الْمَرْءِ فِي عِرْضِ رَجُلٍ مُسْلِمٍ بِغَيْرِ حَقٍّ وَمِنْ الْكَبَائِرِ السَّبَّتَانِ بِالسَّبَّةِ

جعفر بن مسافر، عمرو بن ابو سلمہ ، زہیر، علاء بن عبدالرحمن اپنے والد سے، ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کسی مسلمان کی عزت کے بارے میں ناجائز زبان درازی کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے اور گالی کے بدلے دو گالیاں دینا بھی کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں