سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1466

(راز کی) بات کو آگے بیان کرنا منع ہے

راوی: محمد بن علاء , ابراہیم بن حمزہ بن عبداللہ عمری , عبدالرحمن بن سعد

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ قَالَا أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُمَرَ قَالَ إِبْرَاهِيمُ هُوَ عُمَرُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَعْظَمَ الْأَمَانَةِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الرَّجُلُ يُفْضِي إِلَی امْرَأَتِهِ وَتُفْضِي إِلَيْهِ ثُمَّ يَنْشُرُ سِرَّهَا

محمد بن علاء، ابراہیم بن حمزہ بن عبداللہ عمری، حضرت عبدالرحمن بن سعد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ امانت میں سب سے بڑی خیانت قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ ہوگی کہ مرد اپنی بیوی سے جماع کرے اور بیوی مرد سے فائدہ اٹھائے پھر مرد عورت کا راز فاش کردے(یعنی میاں بیوی میں جو خاص عمل ہو تا ہے، وظیفہ زوجیت اسے دوسرے کے سامنے بیان کرنا امانت میں بدترین خیانت ہے)۔

یہ حدیث شیئر کریں