لیٹتے وقت ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھنا ممنوع ہے
راوی: قتبیہ بن سعید , لیث , موسیٰ بن اسماعیل حماد , ابوزیبر , جابر ,
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ح و حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَضَعَ وَقَالَ قُتَيْبَةُ يَرْفَعَ الرَّجُلُ إِحْدَی رِجْلَيْهِ عَلَی الْأُخْرَی زَادَ قُتَيْبَةُ وَهُوَ مُسْتَلْقٍ عَلَی ظَهْرِهِ
قتبیہ بن سعید، لیث، موسیٰ بن اسماعیل حماد، ابوزیبر، جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا کہ اس بات سے کہ آدمی کمر کے بل چت لیٹنے کی حالت میں ایک ٹانگ دوسری پر نہ رکھے۔ قتیبہ بن سعید کی روایت میں ہے کہ نہ اٹھائے۔(کیونکہ اس صورت میں ستر کھلنے اور شرمگاہ نظر آنے کا اندیشہ ہوتا ہے)۔