سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1460

آدمی کی چال چلن کا بیان

راوی: حسین بن معاذ بن حنیف , عبدالاعلی , سعید جریری

حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُعَاذِ بْنِ خُلَيْفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ کَيْفَ رَأَيْتَهُ قَالَ کَانَ أَبْيَضَ مَلِيحًا إِذَا مَشَی کَأَنَّمَا يَهْوِي فِي صَبُوبٍ

حسین بن معاذ بن خلیف، عبدالاعلی، سعید جریری کہتے ہیں کہ ابوالطفیل فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے میں نے کہا کہ آپ نے انہیں کس حال میں دیکھا ہے فرمایا آپ سفید رنگ کے ملیح چہرے والے تھے۔ جب آپ چلتے تو ایسا محسوس ہوتا کہ گویا آپ نشیب میں اتر رہے ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں