سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1451

آدمی کا کسی مجلس سے بغیر اللہ کا ذکر کیے اٹھ جانا مکروہ ہے

راوی: محمد بن صباح بزار , اسماعیل بن ذکریا , سہیل بن ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ زَکَرِيَّا عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ قَوْمٍ يَقُومُونَ مِنْ مَجْلِسٍ لَا يَذْکُرُونَ اللَّهَ فِيهِ إِلَّا قَامُوا عَنْ مِثْلِ جِيفَةِ حِمَارٍ وَکَانَ لَهُمْ حَسْرَةً

محمد بن صباح بزار، اسماعیل بن ذکریا، سہیل بن ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ لوگ جو کسی مجلس میں بیٹھے ہوں اور وہاں سے اللہ تعالیٰ کا (ایک مرتبہ بھی) ذکر کئے بغیر اٹھ کھڑے ہوں تو گویا کہ وہ مردار گدھے کی طرح اٹھے اور وہ مجلس (آخرت) ان کے لئے باعث حسرت (وندامت) ہوگی۔

Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: People who get up from an assembly in which they did not remember Allah will be just as if they had got up from an ass's corpse, and it will be a cause of grief to them.

یہ حدیث شیئر کریں