سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 145

ہدیہ دے کر دوبارہ لے لینا

راوی: مسلم بن ابراہیم , ابان ہمام , شعبہ , قتادہ , سعید بن مسیب , ابن عباس نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ وَهَمَّامٌ وَشُعْبَةُ قَالُوا حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ کَالْعَائِدِ فِي قَيْئِهِ قَالَ هَمَّامٌ وَقَالَ قَتَادَةُ وَلَا نَعْلَمُ الْقَيْئَ إِلَّا حَرَامًا

مسلم بن ابراہیم، ابان ہمام، شعبہ، قتادہ، سعید بن مسیب، ابن عباس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہدیہ دے کر واپس لینے والا اس شخص کی طرح ہے جو قے کر کے دوبارہ نگل لے، ہمام نے فرمایا کہ ہم تو قے کو دوبارہ نگلنے کو حرام خیال کرتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ہدیہ واپس لینا حرام ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں