سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1445

عشاء کے بعد گفتگو (قصے کہانیاں) کرنے کا بیان

راوی: مسدد , یحیی , عوف , ابومنہال , ابوبرزہ الاسلمی

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عَوْفٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الْمِنْهَالِ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَی عَنْ النَّوْمِ قَبْلَهَا وَالْحَدِيثِ بَعْدَهَا

مسدد، یحیی، عوف، ابومنہال، حضرت ابوبرزہ الاسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عشاء کی نماز سے قبل سونے سے منع فرماتے تھے اور عشاء کے بعد (بے فائدہ غیر ضروری) گفتگو سے منع فرماتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں