سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1428

کسی کے لئے اپنی جگہ سے اٹھنے کا بیان

راوی: عمربن عون , ابن مبارک , حیوة بن شریح , سالم بن غلان , ولید بن قیس , ابوسعید

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ غَيْلَانَ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَوْ عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُصَاحِبْ إِلَّا مُؤْمِنًا وَلَا يَأْکُلْ طَعَامَکَ إِلَّا تَقِيٌّ

عمربن عون، ابن مبارک، حیوة بن شریح، سالم بن غلان، ولید بن قیس، حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا سوائے مومن آدمی کے کسی کی صحبت مت اختیار کر، اور تیرا کھانا سوائے پرہیزگار کے کوئی نہ کھائے۔

Narrated AbuSa'id al-Khudri:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Associate only with a believer, and let only a God-fearing man eat your meals.

یہ حدیث شیئر کریں