سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1411

راستوں میں بیٹھنے کا بیان

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , عبدالعزیز , ابن محمد بن زید , ابن مسلم , عطاء بن یسار , ابوسعید الخدری

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ زَيْدٍ يَعْنِي ابْنَ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِيَّاکُمْ وَالْجُلُوسَ بِالطُّرُقَاتِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا بُدَّ لَنَا مِنْ مَجَالِسِنَا نَتَحَدَّثُ فِيهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ أَبَيْتُمْ فَأَعْطُوا الطَّرِيقَ حَقَّهُ قَالُوا وَمَا حَقُّ الطَّرِيقِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ غَضُّ الْبَصَرِ وَکَفُّ الْأَذَی وَرَدُّ السَّلَامِ وَالْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيُ عَنْ الْمُنْکَرِ

عبداللہ بن مسلمہ، عبدالعزیز، ابن محمد بن زید، ابن مسلم، عطاء بن یسار، حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا راستوں میں بیٹھنے سے بچتے رہو، صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے لئے تو اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھ کر گفتگو کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم انکار کرتے ہو (یعنی تمہیں ضرور ہی بیٹھنا پڑے)۔ تو پھر راستے کا حق کیا ہے؟ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کہ نگاہ نیچی رکھنا اور تکلیف پہنچانے سے باز رہنا، سلام کا جواب دینا اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتے رہنا۔

یہ حدیث شیئر کریں