نرمی کا بیان
راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , یونس , حمید , حسن , عبداللہ بن مغفل
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يُونُسَ وَحُمَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ وَيُعْطِي عَلَيْهِ مَا لَا يُعْطِي عَلَی الْعُنْفِ
موسی بن اسماعیل، حماد، یونس، حمید، حسن، حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نرم ہیں اور نرمی کو پسند فرماتے ہیں اور نرم خوئی پر جو ثواب عطا فرماتے ہیں وہ تند خوئی پر نہیں فرماتے۔