مختلف باتوں میں بڑائی اور بڑھکیں مارنے کی کراہت
راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , ثابت , انس
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَتْ الْعَضْبَائُ لَا تُسْبَقُ فَجَائَ أَعْرَابِيٌّ عَلَی قَعُودٍ لَهُ فَسَابَقَهَا فَسَبَقَهَا الْأَعْرَابِيُّ فَکَأَنَّ ذَلِکَ شَقَّ عَلَی أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ حَقٌّ عَلَی اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ لَا يَرْفَعَ شَيْئًا مِنْ الدُّنْيَا إِلَّا وَضَعَهُ
موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک اونٹنی) عضباء دوڑ میں اس سے کوئی اونٹ سبقت نہیں لے جاسکتا تھا، ایک بار ایک دیہاتی آیا اپنے ایک نوعمر اونٹ پر سوار ہو کر اور عضباء سے دوڑ کا مقابلہ کیا تو وہ آگے نکل گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ناگوار گذرا اور آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کسی چیز کو بلندی عطا نہیں فرماتے مگر یہ کہ اسے نیچا کردیتے ہیں۔