خوش اخلاقی کا بیان
راوی: ابوبکر , عثمان , وکیع , سفیان , معبد بن خالد , حارثہ بن وہب
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ وَعُثْمَانُ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ حَارِثَةَ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ الْجَوَّاظُ وَلَا الْجَعْظَرِيُّ قَالَ وَالْجَوَّاظُ الْغَلِيظُ الْفَظُّ
ابوبکر، عثمان، وکیع، سفیان، معبد بن خالد، حضرت حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن وہب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جنت میں بدخلق وبدلحاظ اور مغرور ومتکبر شخص داخل نہیں ہوگا۔ جَوَّاظُ کہتے ہیں اس شخص کو جوانتہا درجہ کا بدخلق اور بدلحاظ ہو۔