شرم وحیا کا بیان
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , شعبہ , منصور , ربعی بن حراش , ابومسعود
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِمَّا أَدْرَکَ النَّاسُ مِنْ کَلَامِ النُّبُوَّةِ الْأُولَی إِذَا لَمْ تَسْتَحِ فَافْعَلْ مَا شِئْتَ
عبداللہ بن مسلمہ، شعبہ، منصور، حضرت ربعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن حراش، حضرت ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگوں کو سابقہ انبیاء کی جو باتیں ملی ہیں ان میں یہ ہے کہ جب تم میں سے حیاء ختم ہو جائے تو جو چاہو کرو۔