حسن معاشرت کا بیان
راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , محمد بن عمرو , ابوسلمہ , عائشہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْروٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَجُلًا اسْتَأْذَنَ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ فَلَمَّا دَخَلَ انْبَسَطَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَلَّمَهُ فَلَمَّا خَرَجَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَمَّا اسْتَأْذَنَ قُلْتَ بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ فَلَمَّا دَخَلَ انْبَسَطْتَ إِلَيْهِ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفَاحِشَ الْمُتَفَحِّشَ
حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَائِشَةَ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَتْ فَقَالَ تَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَائِشَةُ إِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ الَّذِينَ يُکْرَمُونَ اتِّقَائَ أَلْسِنَتِهِمْ
موسی بن اسماعیل، حماد، محمد بن عمرو، ابوسلمہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت مانگی آپ کے پاس آنے کی، آپ نے فرمایا کہ برے خاندان کا بھائی ہے پھر جب وہ داخل ہوگیا تو آپ نے بشاشت سے اس کا ستقبال کیا اور اس سے گفتگو فرمائی جب وہ نکل گیا تو میں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اس نے آپ سے اجازت مانگی تو آپ نے فرمایا کہ برے خاندان کا بھائی ہے اور جب وہ داخل ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے بشاشت سے ملے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے عائشہ اللہ تعالیٰ فحش گو اور گندی بات کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا۔
عباس عنبری، اسود بن عامر، شریک، اعمش، مجاہد، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہی حدیث روایت کرتے ہیں کہ اس میں یہ ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ لوگوں میں سے بدترین لوگ وہ ہیں جن کی تعظیم ان کی زبانوں سے بچنے کے لئے کی جائے۔