غصہ کے وقت پڑھنے کی مسنون دعائیں
راوی: ابوبکر بن شیبہ , ابومعاویہ , اعمش , عدی بن ثابت , سلیمان بن صرد
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ قَالَ اسْتَبَّ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ أَحَدُهُمَا تَحْمَرُّ عَيْنَاهُ وَتَنْتَفِخُ أَوْدَاجُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَعْرِفُ کَلِمَةً لَوْ قَالَهَا هَذَا لَذَهَبَ عَنْهُ الَّذِي يَجِدُ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ فَقَالَ الرَّجُلُ هَلْ تَرَی بِي مِنْ جُنُونٍ
ابوبکر بن شیبہ، ابومعاویہ، اعمش، عدی بن ثابت، سلیمان بن صرد سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے گالی گلوچ کیا تو ان میں سے ایک شخص کی آنکھیں مارے غصہ کے لال پیلی ہوگئیں اور اس کی باچھیں پھولنے لگیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک میں ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر یہ اسے کہے کہ تو اس کا غصہ جاتا رہے وہ کلمہ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ہے۔ وہ شخص کہنے لگا کہ آپ کا خیال ہے کہ مجنون ہوں؟