غصہ پی جانے کا بیان
راوی: ابوبکربن ابوشیبہ , ابومعاویہ , اعمش , ابراہیم تیمی , حارث بن سوید
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا تَعُدُّونَ الصُّرَعَةَ فِيكُمْ قَالُوا الَّذِي لَا يَصْرَعُهُ الرِّجَالُ قَالَ لَا وَلَكِنَّهُ الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ
ابوبکربن ابوشیبہ، ابومعاویہ، اعمش، ابراہیم تیمی، حارث بن سوید سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ اپنے میں پہلوان کس کو شمار کرتے ہو؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ جو مردوں کو پچھاڑ دے۔ آپ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصہ کی حالت میں اپنے نفس پر قابو رکھے۔