سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 137

جو باپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے بیٹے کا مال کھائے اس کا بیان

راوی: محمد بن منہال , یزید بن زریع , حبیب , عمر بن شعیب

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي مَالًا وَوَلَدًا وَإِنَّ وَالِدِي يَحْتَاجُ مَالِي قَالَ أَنْتَ وَمَالُکَ لِوَالِدِکَ إِنَّ أَوْلَادَکُمْ مِنْ أَطْيَبِ کَسْبِکُمْ فَکُلُوا مِنْ کَسْبِ أَوْلَادِکُمْ

محمد بن منہال، یزید بن زریع، حبیب، عمر بن شعیب اپنے والد سے اور وہ عمرو کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی حاضر ہوا اور کہنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس مال و دولت بھی ہے اور میری اولاد بھی ہے بیشک میرے والد میرے مال کے محتاج ہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے، تمہاری اولادیں تمہاری پاکیزہ ترین کمائی ہیں اپنی اولاد کی کمائی میں سے کھاؤ۔

Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As:
A man came to the Prophet (peace_be_upon_him) and said: Apostle of Allah, I have property and children, and my father finishes my property. He replied; You and your property belong to your father; your children come from the pleasantest of what you earn; so enjoy from the earning of your children.

یہ حدیث شیئر کریں