وزن اعمال کی ترازو کا بیان
راوی: یعقوب بن ابراہیم , حمید بن مسعدہ , اسماعیل بن ابراہیم , یونس , حسن عائشہ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَحُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ أَنَّ إِسْمَعِيلَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا ذَکَرَتْ النَّارَ فَبَکَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يُبْکِيکِ قَالَتْ ذَکَرْتُ النَّارَ فَبَکَيْتُ فَهَلْ تَذْکُرُونَ أَهْلِيکُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَّا فِي ثَلَاثَةِ مَوَاطِنَ فَلَا يَذْکُرُ أَحَدٌ أَحَدًا عِنْدَ الْمِيزَانِ حَتَّی يَعْلَمَ أَيَخِفُّ مِيزَانُهُ أَوْ يَثْقُلُ وَعِنْدَ الْکِتَابِ حِينَ يُقَالُ هَاؤُمُ اقْرَئُوا کِتَابِيَهْ حَتَّی يَعْلَمَ أَيْنَ يَقَعُ کِتَابُهُ أَفِي يَمِينِهِ أَمْ فِي شِمَالِهِ أَمْ مِنْ وَرَائِ ظَهْرِهِ وَعِنْدَ الصِّرَاطِ إِذَا وُضِعَ بَيْنَ ظَهْرَيْ جَهَنَّمَ قَالَ يَعْقُوبُ عَنْ يُونُسَ وَهَذَا لَفْظُ حَدِيثِهِ
یعقوب بن ابراہیم، حمید بن مسعدہ، اسماعیل بن ابراہیم، یونس، حسن، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ جہنم کا تصور کیا تو رونے لگیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کس چیز نے تجھے رلا دیا؟ انہوں نے کہا میں نے جہنم کے عذاب کو یاد کیا تو رونا آگیا۔ کیا آپ روز قیامت اپنے گھر والوں کو یاد رکھیں گے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تین مقامات ایسے ہیں کہ کوئی کسی کو یاد نہیں کرے گا۔ وزن کے اعمال کے وقت، جب تک کہ اسے معلوم نہ ہو جائے کہ اس کا میزان ہلکا ہے یا بھاری۔ نامہ اعمال (کی تقسیم) کے وقت جب کہا جائے گا آؤ اپنی کتاب (نامہ اعمال ) پڑھو جب تک کہ اسے معلوم نہ ہوجائے کہ اس کانامہ اعمال کہاں رکھا جائے گا داہنے ہاتھ میں یا بائیں ہاتھ میں یا پیٹھ پیچھے سے۔ اور پل صراط کے وقت جب اسے جہنم کی پشت پر رکھا جائے گا۔