شفاعت کا بیان
راوی: مسدد , یحیی , حسن ابن ذکوان , ابورجاء , عمران بن حصین
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ الْحَسَنِ بْنِ ذَکْوَانَ حَدَّثَنَا أَبُو رَجَائٍ قَالَ حَدَّثَنِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنْ النَّارِ بِشَفَاعَةِ مُحَمَّدٍ فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَيُسَمَّوْنَ الْجَهَنَّمِيِّينَ
مسدد، یحیی، حسن ابن ذکوان، ابورجاء، حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک جماعت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سفارش سے آگے سے نکلے گی اور وہ لوگ پھر جنت میں داخل ہوں گے اور ان کا نام جہنمین رکھا جائے گا۔