قیامت میں اٹھائے جانے اور صور کا بیان
راوی: قعنبی , مالک , ابوزناد , اعرج , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُلَّ ابْنِ آدَمَ تَأْکُلُ الْأَرْضُ إِلَّا عَجْبَ الذَّنَبِ مِنْهُ خُلِقَ وَفِيهِ يُرَکَّبُ
قعنبی، مالک، ابوزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ آدمی کی تمام اعضاء بدن کو زمین کھا کر ختم کردیتی ہے سوائے ریڑھ کی ہڈی کے کہ اس سے انسان پیدا کیا گیا اور قیامت میں اسی سے مرکب کر کے اٹھایا جائے گا۔