وہ احادیث جن کے اندر قرآن کریم کا تذکرہ ہے
راوی: اسماعیل بن عمر , ابراہیم , موسی , ابن ابوزائدہ , مجالد , عامر , شعبی , عامر بن شہر
حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ مُجَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ يَعْنِي الشَّعْبِيَّ عَنْ عَامِرِ بْنِ شَهْرٍ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ النَّجَاشِيِّ فَقَرَأَ ابْنٌ لَهُ آيَةً مِنْ الْإِنْجِيلِ فَضَحِکْتُ فَقَالَ أَتَضْحَکُ مِنْ کَلَامِ اللَّهِ
اسماعیل بن عمر، ابراہیم، موسی، ابن ابوزائدہ، مجالد، عامر، شعبی، عامر بن شہر کہتے ہیں کہ میں نجاشی (بادشاہ حبشہ) کے پاس تھا، اس کے ایک بیٹے نے انجیل کی ایک آیت پڑھی تو میں ہنس پڑا تو نجاشی نے کہا کہ تم اللہ کے کلام سے ہنس رہے ہو۔