دیدار باری تعالیٰ کا بیان
راوی: عثمان بن ابوشیبہ , محمد بن علاء , ابواسامہ , عمر بن حمزہ , سالم , سالم
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ أَنَّ أَبَا أُسَامَةَ أَخْبَرَهُمْ عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَةَ قَالَ قَالَ سَالِمٌ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطْوِي اللَّهُ السَّمَاوَاتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثُمَّ يَأْخُذُهُنَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَی ثُمَّ يَقُولُ أَنَا الْمَلِکُ أَيْنَ الْجَبَّارُونَ أَيْنَ الْمُتَکَبِّرُونَ ثُمَّ يَطْوِي الْأَرَضِينَ ثُمَّ يَأْخُذُهُنَّ قَالَ ابْنُ الْعَلَائِ بِيَدِهِ الْأُخْرَی ثُمَّ يَقُولُ أَنَا الْمَلِکُ أَيْنَ الْجَبَّارُونَ أَيْنَ الْمُتَکَبِّرُونَ
عثمان بن ابوشیبہ، محمد بن علا ء، ابواسامہ، عمر بن حمزہ، سالم، حضرت سالم کہتے ہیں کہ مجھے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتلایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز آسمانوں کو لپیٹ دیں گے پھر انہیں اپنے داہنے ہاتھ میں لے کر فرمائیں گے؟ میں بادشاہ ہوں۔ کہاں ہیں زبردستی کرنے والے؟ کہاں ہیں تکبر اور بڑائی کرنے والے؟ پھر اللہ تعالیٰ زمینوں کو لپیٹ دیں گے اور انہیں بقول ابن العلاء اپنے دوسرے ہاتھ میں لے کر فرمائیں گے میں بادشاہ ہوں۔ کہاں ہیں جبر کرنے والے؟ کہاں ہیں بڑائی کرنے والے۔