سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1317

جہمیہ کا بیان

راوی: ہارون بن معروف , سفیان , ہشام , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزَالُ النَّاسُ يَتَسَائَلُونَ حَتَّی يُقَالَ هَذَا خَلَقَ اللَّهُ الْخَلْقَ فَمَنْ خَلَقَ اللَّهَ فَمَنْ وَجَدَ مِنْ ذَلِکَ شَيْئًا فَلْيَقُلْ آمَنْتُ بِاللَّهِ

ہارون بن معروف، سفیان، ہشام، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہمیشہ لوگ آپس میں بحث ومباحثہ کرتے رہیں گے۔ یہاں تک کہ یہ کہا جائے گا کہ اللہ نے ساری مخلوقات کو پیدا کیا تو اللہ کو کس نے پیدا کیا ؟ (نعوذ باللہ) پس جو اپنے دل میں اس قسم کا شبہ پائے تو اسے چاہیے کہ کہے امنت باللہ، میں اللہ پر ایمان لایا۔

یہ حدیث شیئر کریں