مشرکوں کی نابالغ اولاد کا بیان
راوی: احمد بن سعید ہمدانی , ابن وہب , ابن ہیعہ , عمر بن حارث , سعید بن ابوایوب , عطاء بن دینار , حکیم بن شریک ہذلی , یحیی بن میمون , ربیعہ جرشی , ابوہریرہ , عمر بن خطاب
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَسَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ عَطَائِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ حَکِيمِ بْنِ شَرِيکٍ الْهُذَلِيِّ عَنْ يَحْيَی بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ رَبِيعَةَ الْجُرَشِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُجَالِسُوا أَهْلَ الْقَدَرِ وَلَا تُفَاتِحُوهُمْ الْحَدِيثَ
احمد بن سعید ہمدانی، ابن وہب، ابن لہیعہ، عمر بن حارث، سعید بن ابوایوب، عطاء بن دینار، حکیم بن شریک ہذلی، یحیی بن میمون، ربیعہ جرشی، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تقدیر کا انکار کرنے والوں کے ساتھ مجلس آرائی نہ کیا کرو اور نہ ہی ان سے سلام وکلام میں پہل کیا کرو۔