سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1315

مشرکوں کی نابالغ اولاد کا بیان

راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , ثابت , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنْ ابْنِ آدَمَ مَجْرَی الدَّمِ

موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ شیطان انسان کے ساتھ اس طرح دوڑتا ہے جیسے کہ خون انسان کی رگوں میں دوڑتا ہے(جس طرح خون ہر لمحہ گردش کرتا ہے اسی طرح شیطان بھی انسان کو کسی لمحے نہیں چھوڑتا)

یہ حدیث شیئر کریں