سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1313

مشرکوں کی نابالغ اولاد کا بیان

راوی: ابراہیم بن موسی , ابن ابوزائدہ ,

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عَامِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَائِدَةُ وَالْمَوْئُودَةُ فِي النَّارِ قَالَ يَحْيَی بْنُ زَکَرِيَّا قَالَ أَبِي فَحَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَقَ أَنَّ عَامِرًا حَدَّثَهُ بِذَلِکَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ابراہیم بن موسی، ابن ابوزائدہ کہتے ہیں کہ مجھ سے میرے والد نے عامر سے بیان کیا انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وائدہ اور مؤدہ دونوں جہنم میں جائیں گے۔ (وائد زندہ درگور کرنے والی، مؤدہ زندہ درگور ہونے والی) یحیی کہتے ہیں کہ میرے والد نے فرمایا یہ حدیث مجھ سے ابواسحاق نے بیان کی کہ عامر نے اس حدیث کو عن علقمہ عن ابن مسعود عن النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کیا۔

یہ حدیث شیئر کریں